۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فلسطین

حوزہ/ صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ایک فلسطینی شہید کے گھر کو بم سے اڑا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر کے صیہونی حکومت فلسطینی علاقوں کی جغرافیائی ساخت کو تبدیل کرنے اور فلسطینی علاقوں میں اپنا تسلط مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں کو صہیونی شناخت دی جائے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق منگل کی علی الصبح صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس کے مشرق میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا اور شہید عبدالفتاح کے گھر کو بم سے اڑا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ شہید عبد الفتاح خروشہ نے حوارہ کے علاقے میں صہیونی فوج کے خلاف شہادت طلبانہ کارروائی کی تھی۔

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہید کے گھر پر بمباری

منگل کو عسکر کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 58 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، اسرائیلی فوجی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو باقاعدگی سے نشانہ بناتے ہیں اور ان کے کھیتوں اور املاک کو تباہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .